بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "wcfcourier" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيووا يونيورسٹی كے عہديداروں كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں دنيا كے عظيم اديان منجملہ اسلام، عيسائيت، یہوديت اور ہندوئزم كے قائدين شركت كر رہے ہیں جو اديان كے پيروكاروں كے درميان تعلقات كو فروغ دينے كے موضوع پر بحث و گفتگو كریں گے۔
اس سيمينار میں ۵۰ سے زائد يونيورسٹيوں كے اساتذہ، حقوق دان، دينی قائدين اور مختلف يونيورسٹيوں كے طلباء شركت كریں گے جو مختلف اديان كے درميان تعلقات كو فروغ دينے كے بارے میں بحث و گفتگو كریں گے۔
480728