بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "egynews'' سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں پہلی سے ۲۰ صدی ہجری سے مربوط قرآن كريم اور احاديث نبوی(ص) كے ۱۲۰ خطی نسخوں كو ركھا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس نمائش میں علوم قرآن اور تفسير كے ناياب خطی نسخوں منجملہ شيخ طوسی كی "استبصار" كلينی كی "الكافی" اور بيضاوی كی "غريب البيان فی التفسير" اور "انوار التنزيل و اسرار التاويل" كو ركھا گيا ہے اور اس كے علاوہ قديمی ماہرين كے خطاطی كے وسائل منجملہ، خطاطی كی قلموں، قلم گھڑنے كے وسائل اور گرانبہا تاريخی بيگ وغيرہ بھی اس نمائش میں ركھے گئے ہیں۔
481906