بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "WAM" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے مالی امور كے بين الاقوامی مركز كی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد عالمی معاشی بحران كا مقابلہ كرنے كے طريقہ كار كی تلاش اور اسلامی مالی صنعت میں جديد مواقع كو كشف كرنا ہے۔
دبئی كے مالی امور كے بين الاقوامی مركز كے انچارج "عبداللہ محمد الوار" نے اس سيمينار میں كہا ہے كہ ان حالیہ چند سالوں میں دنيا كی اسلامی اور مالی صنعت میں ۲۰ فی صد اضافہ ہوا ہے جبكہ عالمی معاشی بحران كی وجہ سے صنعت میں ۱۵ فيصد اضافے كا تخمينہ لگايا گيا تھا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت دنيا كےسرمایہ كا فقط ۱ فيصد اسلامی معيشت سے متشكل ہے لہذا اس سيمينار میں دنيا اسلامی معيشت كو ايك غالب معيشت میں تبديل كرنے كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
482002