بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر نے ۱۹ اكتوبر كو افتتاح ہونے والی اس نمائش میں اپنے اسٹال میں قرآن كريم كے مختلف خطی نسخے، تراجم اور اسلامی، ادبی اور آرٹ كی كتابوں كو ركھا ہے۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں سری ليون میں ايرانی سفير، سری ليون كی وزارت تجارت كے انچارج اور اس نمائش كے سربراہ مفيدی نے اسلامی جمہوریہ ايران كی ٹيكنالوجی میں ترقی اور دونوں ممالك كے درميان تجارتی تعلقات كو فروغ دينے كے بارے میں تقرير كی ہے۔ ايرانی سفير نصراللہ مالكی نے اپنی تقرير كے دوران سری ليون كو اپنا دوست اور بھائی ملك قرار ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كےدرميان تعلقات بہت اچھے ہیں۔
481834