بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "qudspress" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس قرآنی محفل میں "ايران"، "مصر"، "تركی" اور ديگر اسلامی، يورپی اور مشرقی ايشيا كے ممالك كے معروف قراء نے شركت كی ہے۔
يورپی ممالك میں سب سے بڑی اس قرآنی پروگرام میں پورے يورپ سے تقريباً ۵ ہزار افراد نے شركت كی ہے۔ ويانا كی اسلامی انجمن كے انچارج" محمد ترہان" نے اس قرآنی محفل كا مقصد بتاتے ہوئے كہا كہ اس قرآنی محفل كا مقصد قرآن كريم كو اہميت دينا اور يورپی مسلمان كو اس الہی كتاب كے حفظ، تلاوت اور تعليم قرآن كا شوق دلانا ہے۔
482167