بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس خصوصی شمارے میں چودہویں بين الاقوامی اولمپك قرآن وحديث كے نام "آيت اللہ جوادی آملی كا پيغام"، "بين الاقوامی اولمپك قرآن و حديث میں شركت كرنے والے اسلامی تہذيب وتمدن كے علمبردار" انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی ايك قرآنی تحريك كو وجود میں لانے كے درپے ہے" جيسے مطالب تحرير كیے گئے ہیں۔ اس خصوصی شمارے كے دوسرے حصہ میں اولمپك كے بارے میں عہديداروں كے نقطہ نظرات اور بين الاقوامی اولمپك قرآن و حديث كی تعليمی وركشاپ كے بارے میں مطالب تحرير كیے گئے ہیں۔ اس كے علاوہ اس شمارے كے ديگر حصہ میں قرآن كريم كی آيات كے بارے میں تعارض اور تناقض شبہات كی بنياد اور "بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك دنيا میں ثقلين كی ثقافت كی ترويج اور توسيع كے راستے پر گامزن" جيسے مطالب كو تحرير كيا گيا ہے۔
482247