سامی ادگيرنی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اگر آپ برازيل كے لوگوں سے كہیں كہ آپ مسلمان ہیں تو وہ دين اسلام كے بارے میں معلومات حاصل كرنے كا بہت شوق ركھتے ہیں كيونكہ برازيلی عوام مختلف جديد نظريات كو بہت زيادہ پسند كرتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ برازيل يورپ كی طرح نہیں ہے كہ وہاں پر كسی كو بعض مسائل كے بارے میں سوال وجواب كرنے پر پابندی ہو اسی بنا پر مختلف اديان كے پيروكار اس ملك میں آزادی كے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے آخر میں مطبوعات كی بين الاقوامی نمائش میں شركت پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے ايران اور برازيل كے ذرائع ابلاغ كے درميان تعلقات كو مزيد فروغ دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
483452