صہيونی حكومت كے مظالم كا جائزہ لينے كے لیے oic كا ہنگامی اجلاس

IQNA

صہيونی حكومت كے مظالم كا جائزہ لينے كے لیے oic كا ہنگامی اجلاس

13:10 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1842297
بين الاقوامی گروپ: مسجد الاقصی اور فلسطينيوں كے خلاف صہيونی حكومت كے ظالمانہ حملوں كا جائزہ لينے كے لیے oic نے ۲۵ اكتوبر كو ايك ہنگامی اجلاس كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ OIC نے اپنے ايك بيانیے میں اس آرگنائزيشن كے ركن ممالك سے اپيل كی ہے كہ وہ يكم نومبر كو جدہ میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں شركت كریں۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ اس اجلاس كا مقصد قدس شريف كے خطرناك حالات اور مسجد الاقصی اور فلسطينی عوام پر اسرائيلی حملوں كا جائزہ لينا اور صہيونی حكومت كے حملوں كو روكنے كے لیے راہ حل كی تلاش كرنا ہے۔
484004

نظرات بینندگان
captcha