كويت میں " بيت المقدس میں مختلف اديان" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

كويت میں " بيت المقدس میں مختلف اديان" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:44 - November 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1845056
بين الاقوامی گروپ: كويت يونيورسٹی میں ۳ نومبر كو "بيت المقدس میں مختلف اديان" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت يونيورسٹی كے عہديداروں كی كوششوں سے منعقد ہونے والے سيمينار میں عالم اسلام كے لیے بيت المقدس كی اہميت اور اس شہر میں مختلف اديان كے موجود ہونے كے بارے میں بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اس سيمينار میں بيت المقدس میں اسلام، عيسائيت اور یہوديت جيسے اديان كی تاريخ كا جائزہ، بيت المقدس كے اسلامی تشخص كو تبديل كرنے كے لیے صہيونی حكومت كی كوشش، بيت المقدس، قرآنی آيات اور احاديث پيغمبر اكرم(ص) میں اسلامی ورثہ جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
487596

نظرات بینندگان
captcha