بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Arab News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس رپورٹ میں آيا ہے كہ ۶ نومبر جمعہ كے دن تك ۳ لاكھ ۸۲ ہزار زائرين مسجد النبی كی زيارت اور حضرت محمد(ص) سے تجديد بيعت كے لیے مدينہ منورہ میں داخل ہوئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے كہ گزشتہ سال كی نسبت اس سال زائرين كی تعداد میں ۱۰ فيصد اضافہ ہوا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا كے ۵۵ ہزار، نائيجيريا كے ۳۶ ہزار اور ہندوستان كے ۳۰ ہزار زائرين سرزمين وحی كی طرف روانہ ہو چكے ہیں۔
490282