سوریہ كے شہر "صقيلبیہ" میں ايران كے ثقافتی ہفتہ كے پروگراموں كا انعقاد

IQNA

13:12 - November 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1847309

سوریہ كے شہر "صقيلبیہ" میں ايران كے ثقافتی ہفتہ كے پروگراموں كا انعقاد

فن وثقافت گروپ: سوریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے اس ملك كے شہر "صقيلبیہ" میں ۱۵ سے ۱۹ نومبر تك اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ہفتہ كے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كے اس ثقافتی ہفتہ كے پروگراموں میں كتابوں، ہينڈی كرافٹس، پينٹنگ اور قالينوں كی نمائش، ايرانی فلموں كی ريليشن اور ايك نشست كا انعقاد جيسے پروگرام شامل ہیں۔
اس ثقافتی ہفتہ كے دوران ۱۷ نومبر كو "فلسطين، عالم اسلام كا دائمی ثقافتی دارالحكومت" كے موضوع پر ايك نشست اور ۱۸ نومبر كو سورين اور فلسطينی شعراء كی شركت سے قدس اور استقامت كے موضوع پر مشاعرہ منعقد ہو گا۔
490744
نظرات بینندگان
captcha