بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت انجمن امورجوان و ورزش كی كونسل كے سربراہ "فيصل الجزاف" نے ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ اس قرآنی تعاون كے سمجھوتے پر دستخط كرنے كا مقصد جوانوں كے درميان قرآنی ثقافت كی ترويج انحرافانی افكاروعقائد كے مقابلے ان كی حفاظت كرنا ہے۔
كويت كی ايك بہت بڑی مسجد میں جوانوں كے قومی قرآنی كے مقابلوں كے تيسرے دن اس ملك كی قرآنی و دينی شخصيات كی شركت سے اس سمجھوتے پر دستخط میں، مشتركہ قرآنی مقابلوں كا انعقاد، كويت كی قرآنی صلاحيتوں كو كشف كرنا، حفظ، قرائت، تجويد اور تفسير قرآن كريم كے كورسز كا انعقاد اور قرآن كريم كے حفاظ اور قراء كی قدردانی كے سالانہ فيسٹيول كی منظوری پر اتفاق كيا گيا ہے۔
490717