بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی 'سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قدس كی ياد كے ثقافتی فيسٹيول كے دوران اس دستاويزی فلم میں قدس كی تاريخ اور اس شہر كے تاريخی دروازے اور عيسائی شاہكار كو دكھايا گيا ہے۔
علاوہ ازیں اس فلم میں صہيونی غاصبيوں كے توسط سے مسجد الاقصی كو یہودی بنانے، صہيونی حكومت كے دباؤ اور شكنجوں كے مقابلے میں قدس كے لوگوں كی استقامت اور مختلف بہانوں سے اس میں آمدورفت كوممنوع قرار دينے كو دكھايا گيا ہے۔ قابل ذكر ہے كہ یہ فيسٹيول ۸ نومبر كو آغاز ہوا تھا اور ۱۲ نومبر كو اپنے اختتام كو پہنچا ہے۔
491997