انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے پندرہویں بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك كے ابتدائی مرحلے كے منصف حجۃ الاسلام والمسلمين مہدی معتمدی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اولمپك اس قسم كی علمی اور پريكٹيكل تعليم ہے اور طلباء جب ان مقابلوں میں حصہ ليتے ہیں تو ان كی تاثير ہزار كلاسوں سے زيادہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ اولمپك بالخصوص حفظ اور قرائت كی ايك مكمل تمرين ہے اور تعليمی پہلو كے علاوہ ان كے ذہنوں میں بہت اچھے اور بہترين اثرات چھوڑتا ہے كيونكہ اكثر ممالك میں اس قسم كے مقابلے منعقد نہیں ہوتے۔
انہوں نے دنيا میں قرآنی اور حديثی تحريك كے متحقق كرنے كے لیے پروگرامنگ كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ان پروگراموں كی مہم ترين دليل مناسب پروگرامنگ اور بجٹ كا ہونا ہے اور پندرہواں اولمپك پروگرامنگ كی وجہ سے ايك وسيع اور اہم قدم شمار ہوتا ہے۔
492815