بمبئی میں فردوسی كی ياد میں پروگرام كا انعقاد

IQNA

بمبئی میں فردوسی كی ياد میں پروگرام كا انعقاد

13:38 - November 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1851035
فن وثقافت گروپ: بمبئی میں ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے فردوسی اور شاہنامہ كی ياد میں ايك پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام كے انعقاد میں بمبئی میں ايرانی كلچرل سنٹر اور كاما شناخت مشرق انسٹیٹيوٹ نے تعاون كيا ہے جو ۲۰ فروری سے ۲۲ فروری ۲۰۱۰ء تك منعقد ہو گا۔
ہندوستان میں ايرانی سفير "سيد مہدی نبی زادہ" اس پروگرام كے مہمان خصوصی ہوں گے اس كے علاوہ ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "ميرزائی" اور مسلمان اور زردشت ثقافتی اور علمی شخصيات شركت كریں گی اس پروگرام میں كتابوں اور تصويروں كی نمائش بھی لگائی جائے گی۔
494206

نظرات بینندگان
captcha