بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مكہ مكرمہ میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق سعودی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے كہ انڈونيشيا كے ۳۹ حاجی بيماری كی وجہ سے فوت ہو گئے ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ اس سال سوائن فلو كی بيماری كی وجہ سے بعض ممالك منجملہ تيونس نے كوئی بھی حاجی سعودی عرب نہیں بھيجا ہے اور ايران نے بھی حاجيوں كی تعداد میں كمی كی ہے اور كئی حفاظتی تدابير اختيار كر ركھی ہیں جبكہ انڈونيشيا واحد ملك ہے كہ جس نے كسی قسم كے حفاظتی انتظامات نہیں كیے ہیں بلكہ اس سال حاجيوں كی تعداد میں اضافہ كيا ہے۔
494682