بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عينی شاہدين نے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كے سيكورٹی حكام نے گزشتہ دنوں میں قطيف شہر كے علاقے "ام الجزم" كا گھيراؤ كر كے اس شہر كی "الزہراء(س)" اور "الباقر(ع)" نامی دو شيعہ مسجدوں كو بند كر ديا ہے۔
شرقیہ علاقے كے امير "محمد بن فہد" كے دستوراور سعودی سيكورٹی حكام كی جانب سے گزشتہ چند مہينوں كے دوران شيعہ نشين شہروں "الدمام"، "الجز"، "ابقيق" اور "رأس تنورۃ" میں ۱۱ شيعہ مسجدوں كو بند كيا گيا ہے۔
اس وقت سعودی حكام بغير كسی دليل كے شيعوں كو نئی مسجد كی تعمير كی اجازت نہیں ديتے۔
495363