بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "جلال تملہ" نے ۱۹ نومبر كو شيخ احمد قمی فاؤنڈيشن كے اراكين سے ملاقات كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے اس ثقافتی ہفتہ میں فلم فيسٹيول، ہينڈی كرافٹس اور تصويری نمائش "ايران اور تھائی لينڈ كے تعلقات" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد جيسے پروگرام شامل ہیں جس میں مختلف ممالك كے ڈپلومیٹس يونيورسٹيوں كے اساتذہ اور محققين شركت كریں گے۔
تملہ نے مزيد كہا كہ عالم تشيع كے نامور عالم دين شيخ قمی كے ثقافتی نظريات كے تسلسل كے لیے ايك ثقافتی فاؤنڈيشن كی تشكيل ضروری ہے اور شيخ احمد قمی دونوں ممالك كا ہميشہ كے لیے ثقافتی ورثہ ہے اور اس عالم دين كی ياد منانے سے دونوں ممالك كے تعلقات كو فروغ ملے گا۔
انہوں نے كہا كہ ايران كلچرل سنٹر شيخ احمد قمی فاؤنڈيشن كے تعاون سے اسلامی انقلاب كی كاميابی كے ايام كی مناسبت سے ايك ثقافتی ہفتہ منعقد كر رہا ہے اور اس پروگرام میں تھائی لينڈ كی ايك سماجی شخصيت كو شيخ احمد قمی نامی ايوارڈ بھی ديا جائے گا۔
496217