فرانس میں اسلامی ثقافتی سنٹر كی تاسيس

IQNA

فرانس میں اسلامی ثقافتی سنٹر كی تاسيس

13:40 - November 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1854104
بين الاقوامی گروپ: فرانس كی انجمن "مل جل كر زندگی" كی كوششوں سے يكم دسمبر كو "بلوز" شہر كے اسلامی ثقافتی سنٹر كی تعمير كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "lanouvellerepublique" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن "مل جل كر زندگی" كے سربراہ "محمد مزقی" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سنٹر ميونسپل كمیٹی كی قانونی اجازت اور مسلمان مغير حضرات كی سرمایہ كاری كے ذريعے بنايا جا رہا ہے۔ بلوز كا اسلامی ثقافتی سنٹر مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان گفتگو اور دينی سيمينارز كے انعقاد كے لیے بنايا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت اس شہر میں چار مساجد موجود ہیں ليكن ان میں سے كوئی بھی مسجد سيمينار اور شائقين كو قرآن اور اسلام كی تعليم دينے كے لیے مناسب نہیں ہیں لہذا اس جديد سنٹر كے افتتاح سے اس شہر كے مسلمانوں كی ضرورت كو پورا كيا جا سكتا ہے۔
498474

نظرات بینندگان
captcha