استنبول میں ۲۰۱۰ء میں حلال مصنوعات كی نمائش كا انعقاد

IQNA

استنبول میں ۲۰۱۰ء میں حلال مصنوعات كی نمائش كا انعقاد

13:39 - November 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1854106
بين الاقوامی گروپ: استنبول میں نومبر ۲۰۱۰ء كو حلال كی عالمی كونسل كی آٹھویں نشست اور حلال مصنوعات كی نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "vatan" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی غذائی مصنوعات كے جانچ پڑتال، معيار كی تعيين اورتحقيقاتی انجمن (GIMDES) كے سربراہ "حسين بويوك اوزر" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ عالمی كونسل حلال كی آٹھویں نشست آئندہ سال نومبر كو استنبول میں منعقد ہو گی جس میں پوری دنيا كے پچاس ممالك كے نمائندے شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عالمی كونسل حلال كی نشست كے انعقاد كے لیے انڈونيشيا، برازيل اور تركی نے آمادگی كا اظہار كيا تھا ليكن آخركار یہ نشست استنبول میں منعقد كرنے كا فيصلہ كيا گيا ہے۔
498432

نظرات بینندگان
captcha