اردن كے دارالحكومت میں مسجد الاقصی كی حمايت نامی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

اردن كے دارالحكومت میں مسجد الاقصی كی حمايت نامی فيسٹيول كا انعقاد

15:09 - December 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1856598
فن وثقافت گروپ: اردن كے كسانوں اور انجينئروں كی سنڈيكیٹ كی كوششوں سے ۳۰ نومبر كو اس ملك كے دارالحكومت امان كی انجمن تاجران كی اسمبلی میں مسجد الاقصی كی حمايت نامی فيسٹيول منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فيسٹيول میں فنون الطيفہ اور تصويری نمائش، مشاعرہ اور مقابلے كا انعقاد شامل ہے۔
اس فيسٹيول كے شركاء نے اپنی تقارير میں مسلمانوں كے نزديك قدس شريف اور مسجد الاقصی كی اہميت اور حكام و منزلت كی ضرورت پر زور ديا ہے اور مسلمان اور عرب ملكوں سے تقاضا كيا ہے كہ صہيونی حكومت كے مظالم سے مسجد الاقصی كی نجات كے لیے ايك سنجيدہ اقدام كریں۔
اسی طرح اس فيسٹيول كے مقررين نے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فلسطينی مجاہدوں كی حمايت كے ہر ممكن وسائل سے استفادہ كریں۔
502893
نظرات بینندگان
captcha