بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ فيسٹيول دمشق كے "قبانی' اور "حمراء" تھیٹرہال میں منعقد ہو رہا ہے جو ۳۱ دسمبر تك جاری رہے گا۔
اس فيسٹيول میں قدس پر قبضہ اور صہيونيوں كی جانب سے اس شہر كی تشخص كو ختم كرنے كی نمائش كی جائے گی۔
سوریہ كی وزارت ثقافت كے ادارہ زيبا آرٹز ۶ دسمبر كو "قدس ان كی آنكھوں میں" كے عنوان سے ايك نشست منعقد كر رہا ہے جس میں جرمنی، آسٹريا، اردن، برطانیہ، قطر، كويت، بحرين، فرانس، تيونس، فنلينڈا، مصر اور عمان جيسے مختلف ممالك كے بہترين آرٹسٹ شركت كریں گے۔
503835