عراق میں "الغدير" نامی بين الاقوامی میڈيا فيسٹيول كا آغاز

IQNA

عراق میں "الغدير" نامی بين الاقوامی میڈيا فيسٹيول كا آغاز

14:20 - December 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1857977
بين الاقوامی گروپ: عيد سعيد غدير خم كی مناسبت سے نجف اشرف میں ۶ دسمبر كو "الغدير" نامی بين الاقوامی میڈيا كے سالانہ فيسٹيول كا آغاز ہوا ہے جو دو دن تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عراقی خبررساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے "الغدير" سٹلائٹ چينل كی كوششوں سے منعقد ہونے والے بين الاقوامی میڈيا فيسٹيول میں عراق اور اسلامی و عربی ممالك كے سٹلائٹ چينلز اور ریڈيو ٹی وی چينلز كے اراكين شركت كر رہے ہیں۔
اس فيسٹيول كی انفارميشن كمیٹی كے سربراہ "عباس البكاد" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس فيسٹيول میں اسلامی ریڈيو اور ٹی وی يونين كے سيكرٹری جنرل، بعض میڈيا والے، عراق كے روزناموں اور سٹلائٹ چينلز كے نمائندے اور اسلامی اور عربی ممالك كے بعض سٹلائٹ چينلز كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
504507
نظرات بینندگان
captcha