ملائيشيا میں "وحدت اسلامی" كے دوسرے بين الاقوامی سيمينار كاانعقاد

IQNA

ملائيشيا میں "وحدت اسلامی" كے دوسرے بين الاقوامی سيمينار كاانعقاد

15:53 - December 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1858563
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں ۱۵ اور ۱۶ دسمبر كو "وحدت اسلامی" كا دوسرا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے islamtoday.net سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار ملائيشيا كے موجودہ وزير اعظم كی صدارت اور سابقہ وزير اعظم مہاتير محمد كی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں عالم اسلام كے ۲ ہزار شيعہ اور سنی علماء اور دانشور شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار كا مقصد ايك پرچم تلے مسلمانوں كو اكٹھا كرنا، دنيا میں شدت پسندی كے تمام طريقوں كی مذمت كرنا، اسلام اور مسلمان كے ورثہ كی حفاظت كے لیے كوشش كرنا ہے۔
اس سيمينار میں "معاشرے سے سازباز، جذب ياكنارہ گيری"، "وحدت كی دعوت"، "اسلام اور ذرائع ابلاغ" اور "نظرياتی اختلاف كا احترام جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
505054
نظرات بینندگان
captcha