بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "events.alriyadh.gov.sa" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مدينہ كی اسلامی يونيورسٹی كی كوششوں اور سعودی عرب كے وليعہد سلطان بن عبدالعزيز آل سعود كی سرپرستی میں "اسلامی وقف، معيشت، مينجمنٹ اور ثقافت" كے موضوع پر یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس دو روزہ سيمينار كے انعقاد كا مقصد وقف كی مينجمنٹ كے بارے میں سابقہ تجربات سے استفادہ، خيراتی امداد كو انجام دينے كے لیے مسلمانوں كو ترغيب دينا اور اسلام میں وقف كے مقاصد اور اس كے مفہوم سے آگاہی حاصل كرنا ہے۔
505695