امان كے اسلامی سنٹر میں حفظ اور تجويد قرآن كريم كی تعليم

IQNA

امان كے اسلامی سنٹر میں حفظ اور تجويد قرآن كريم كی تعليم

16:59 - December 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1859255
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كے دارالحكومت امان كے علاقے "ياسمين" میں "الھادی" مسجد سے وابستہ اسلامی سنٹر "زينب(س)" نے حفظ اور تجويد قرآن كريم كی تعليمی كلاسیں منعقد كرنے كا اقدام كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اس ملك كے روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس روزنامے نے اس بارے میں ايك رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی سنٹر زينب(س) كے پروگراموں میں مسلمان علماء اور مبلغين كے لیے ثقافتی نشستوں كا انعقاد، معاشرے كے افراد سے رابط قائم كرنے كی كوشش، كمپيوٹر كی تعليم اور سلائی كڑائی جيسے پروگرام شامل ہیں۔
اس رپورٹ میں آيا ہے كہ اسلامی سنٹر كے عہديدار زيارتی ٹورز، ورزشی سرگرمياں، بچوں كے لئے علمی پروگراموں كا انعقاد، يتيموں كے مراكز كی حمايت، فقراء كی امداد كے لئے سالانہ بازاروں كا انعقاد اور افطار پارٹی جيسے پروگرام منعقد كرنے میں كوشاں رہتے ہیں۔
504673

نظرات بینندگان
captcha