بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويت میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "ابوفاضل رضوی اردكانی" نے ثقافتی انسٹیٹيوٹ "مكاسب" كے دو عہديداروں كے ہمراہ ۹ دسمبر كو كويت كے اسلامی آرٹز كے سنٹر كے سربراہ "فريد العلی" سے ملاقات كے دوران اس ملك میں اسلامی آرٹز كی نمائش كے انعقاد كے بارے میں گفتگو كی ہے۔
ثقافتی سنٹر "مكاسب" كے انچارج مقسومی نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ یہ سنٹر اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن كے شعبہ آرٹ كی سرپرستی میں خطاطی، پينٹنگ، طلائی ملمع كاری، چھوٹی تصويروں كی پينٹنگ، مٹی كے برتن اور ديگر فنون كے بارے میں وسيع پيمانے پر سرگرمياں انجام دے رہا ہے۔
506956