تركی میں "حضرت محمد(ص) كا تعارف" نامی شعروشاعری كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

تركی میں "حضرت محمد(ص) كا تعارف" نامی شعروشاعری كے مقابلے كا انعقاد

14:19 - December 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1859942
فن وثقافت گروپ: تركی میں انجمن "پيغمبر اكرم(ص) كی شناخت اور تعارف" كی كوششوں سے بچوں اور جوانوں سےمخصوص "حضرت محمد(ص) اور ان كی شخصيت كا تعارف" كے موضوع پر ايك شعروشاعری كا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "hzpeygamberplatformu" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن "تعارف وشناخت پيغمبر اكرم(ص)" كے سربراہ "حامد تاشچی" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے موجودہ دور كی جوان نسل كی صحيح تربيت ہونی چاہیے اور انہیں اپنے دين اور اس كے اعتقادات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے۔
پيغمبر اكرم(ص) تمام لوگوں كی زندگی كا ايك بہترين اور مكمل نمونہ اور آئیڈيل ہیں۔ اسی بنا پر ہم نے بچوں اور جوانوں كے لئے ايك خصوصی مقابلے كا اہتمام كيا ہے تاكہ موجودہ نسل پيغمبر اكرم(ص) كے بارے میں اپنے جذبات كا اظہار كر سكے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ اس مقابلے میں شركت كرنے والے افراد جنوری ۲۰۱۰ء كے آخر تك اپنے آثار كو ارسال كر سكتے ہیں۔
507012

نظرات بینندگان
captcha