بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران، سوریہ اور فلسطين كے قومی ترانوں سے آغاز ہونے والے اس پروگرام میں ايران كی اسلامی پارليمنٹ كے ثقافتی كميشن كے سربراہ "غلام علی حداد عادل" سوریہ كے وزير ثقافت كے مشير "علی الغيم" فلسطينی گروپوں كے ايك عہديدار "احمد جبرائيل" كے مشير "طلال ناجی" نے تقرير كی ہے۔
اس پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ايران كی ثقافتی، علمی اور آرٹ دستاويزی شارٹ فلم بھی دكھائی گئی ہے اور اس كے بعد آرٹ نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔ اس ثقافتی ہفتہ كے پروگراموں میں ايران اور فلسطين كے مشتركہ پينٹنگ كے سائن بورڈز، تصاوير، خاكے اور ہنیڈی كرافٹس ركھے گئے ہیں۔
507305