فلسطين كے صوبے "سلفيت" كی مسجد میں شدت پسند یہوديوں كی قرآن كريم كی بے حرمتی

IQNA

فلسطين كے صوبے "سلفيت" كی مسجد میں شدت پسند یہوديوں كی قرآن كريم كی بے حرمتی

18:32 - December 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1860689
بين الاقوامی گروپ: شدت پسند اور متعصب یہوديوں نے ۱۱ دسمبر كو فلسطين كے مغربی كنارے كے صوبہ "سلفيت" كی ايك مسجد میں حملہ كر كے اس مسجد میں قرآن كريم، دينی كتابوں اور جائے نمازوں كو آگ لگائی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرينی روزنامہ "الوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے مقامی حكام نے اس بارے میں كہا ہے كہ بعض شدت پسند یہوديوں نے صوبہ سلفيت كی ايك مسجد پر حملہ كر كے اس مسجد كے دروازوں كو توڑا ہے اور اس مسجد میں موجود قرآن كريم، دينی كتابوں اور جائے نمازوں كو آگ لگا دی ہے۔
عينی شاہدين كی رپورٹ كے مطابق اس مسجد میں موجود كتابوں كو آگ لگانے والے یہوديوں نے مسجد كی ديواروں پر عبرانی زبان میں فلسطينی عوام كے خلاف نعرے بھی لكھے ہیں۔
اس توہين آميز اقدام كے بعد علاقے كے لوگوں نے شديد غصہ كی حالت میں ايك اجتماع منعقد كرتے ہوئے یہوديوں كے اس اقدام كے خلاف شديد نعرے بازی كی ہے اور PNA كے سربراہ "محمود عباس" نے بھی شدت پسند یہوديوں كے اس اقدام كو عقائد اور عبادت كی آزادی اور مسلمانوں كے مقدس مقامات كی بے حرمتی قرار ديتے ہوئے مذمت كی ہے۔
507218

نظرات بینندگان
captcha