ايران شہر"خاش" میں تفسير قرآن كے مقابلے

IQNA

ايران شہر"خاش" میں تفسير قرآن كے مقابلے

17:27 - December 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1862497
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۱۵ دسمبر ۲۰۰۹ء كو شہر خاش میں طلباء كے درميان سورہ "كوثر" اور سورہ "قدر" كی تفسير كا مقابلہ منعقد ہوا۔
شہر خاش كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سرپرست "مہدی ہاشمی پور" نے خبررساں ايجنسی "ايكنا" (شيعہ سيستان وبلوچستان) سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ سورہ "كوثر" اور سورہ "قدر" كی تفسير كے اس مقابلے میں شہر خاش كے اسكولوں كے ۶۰۰ طلباء اور طالبات نے شركت كی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس مقابلے میں پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو باالترتيب ۳۰، ۲۰ اور ۱۰ ہزار تومان انعام كے طور پر ديئے گئے۔
انہوں نے كہا كہ اس مقابلے كےلئے حجت الاسلام قرائتی كی تفسير سورہ كوثر اور تفسير سورہ قدر سے ۲۰ سوال منتخب كیے گئے تھے۔
510167

نظرات بینندگان
captcha