ثقافت وآرٹ گروپ: جمہوریہ كرغزستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۱۹ جنوری ۲۰۰۹ء كو "غزہ" كے موضوع پر محفل اشعار منعقد كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس محفل میں ايرانی طلباء "غزہ" پر اپنے اشعار پڑھیں گے۔
ياد رہے كہ كرغزستان میں اسی قسم كی ايك محفل نویں محرم كی رات كو بھی واقعہ كربلا كے موضوع پر منعقد كی گئی جس میں ايرانی طلباء نے شركت كی۔
515540