بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے بعض محققين اور ماہرين اس تين روزہ سيمينار میں شركت كرتے ہوئے اسلامی معاشروں كی ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں وقف كے استحكام كے لئے جديد تجاويز اور مشوروں كو پيش كریں گے۔
مدينہ كی اسلامی يونيورسٹی كے انچارج "محمد العقلا" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں محققين، سماجی ميل جول میں وقف كا كردار، معاشرے كی فضا میں اسلامی وقف، وقف كے كردار كو بہتر بنانے كے لئے كی جانے والی كوششیں، موجود وقفی انسٹیٹيوٹز كے لئے منظم پروگرامنگ كی اہميت وغيرہ جيسے موضوعات پر اپنے اپنے مقالے پيش كریں گے۔
517274