بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شيعہ دانشور اور قطيف كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين شيخ "حسن الصفار" نے سعودی عرب كے شدت پسند وہابی عالم "محمد العريفی" كی جانب سے شيعوں كے مرجع تقليد آيت اللہ سيد علی سيستانی كی اہانت كی شديد مذمت كرتے ہوئے اس ملك كے حكام سے سركاری سطح پر معذرت طلب كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حسن الصفار نے يكم جنوری كو قطيف شہر كی عاشورای كونسل سے گفتگو كے دوران سعودی شدت پسند وہابی عالم دين "محمد العريفی" كی جانب سے آيت اللہ سيستانی كی اہانت كرنے كی شديد مذمت كی ہے اور سعودی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس غير پسند اور غير اخلاقی اہانت كے سامنے جوابدہ ہوں۔
517195