ملائيشيا میں حلال كی پانچویں عالمی نشست كا اہتمام

IQNA

ملائيشيا میں حلال كی پانچویں عالمی نشست كا اہتمام

11:34 - January 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1868979
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور كے سيمينار ہال میں ۲۱ اور ۲۲ جون ۲۰۱۰ء كو حلال كی پانچویں عالمی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے worldhalaforum كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محققين، حلال مصنوعات تيار كرنے والی كمپنيوں كے نمائندوں، يونيورسٹی كے اساتذہ اور مسلمان علماء كی شركت سے منعقد ہونےوالی اس نشست كا مقصد حلال مصنوعات كی كيفيت كو بہتر سے بہتر بنانے اور اس قسم كی اسلامی مصنوعات كو برآمد كرنے كی توسيع كے لئے جديد تجاويز دينا ہے۔
اس نشست كو منعقد كرنے والے افراد نے اميد ظاہر كی ہے كہ حلال مصنوعات كی صنعت ۲۰۱۰ء میں ۲۴۵ بلين ڈالر سے تجاوز كر جائے گی اور یہ چيز فقط مصنوعات كی كيفيت میں بہتری اور مشہوريوں كے ذريعے ہی ممكن ہے۔
518484

نظرات بینندگان
captcha