بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے سات ماہرين آرٹ نے غزہ كی پٹی كا وزٹ كرتے ہوئے شہداء كے گھروالوں اور فلسطينی زخميوں كو پھولوں كے گلدستے پيش كریں گے اور اس كے جواب میں اس علاقے كے مقيم لوگ زيتون كی ٹہنيوں كو پيش كریں گے۔
۱۹۴۸ء سے ليكر اب تك یہ پہلی مرتبہ ہے كہ ماہرين آرٹ كا ايك گروپ غزہ كی پٹی میں مقيم لوگوں كی ملاقات كے لیے جا رہا ہے۔
اس ملاقات میں فلسطينی ماہرين آرٹ "شكران مرتجی"، "احمد رافع"، "ندين سلامتہ"، "محمد رافع"، "تيسيرادريس"، "نزارابوحجر" اور "باسل الخطيب" غزہ كی پٹی میں جا كر وہاں كے مقيم لوگوں سے اپنی ہمدردی اور حمايت كا اعلان كریں گے۔
519099