بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے قطری روزنامہ "الرایہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تعليمی سافٹ ويئر میں موجودہ جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرتے ہوئے قرآنی آيات كی قرائت، تجويد اور اعراب سے بطور كامل بہرہ مند ہوا جا سكتا ہے۔
سوریہ كے "دارالرشيد" انسٹیٹيوٹ نے اس تعليمی سافٹ ويئر كو تيار كيا ہے۔
سوریہ كے "دارالرشيد" كے اسٹال كے انچارج نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس بين الاقوامی كتب نمائش كے ابتدائی ايام سے ہی اس سافٹ ويئر كی ۲۸۰ سی ڈيز كو ركھا گيا تھا جو نمائش كے تيسرے دن تك فروخت ہو چكے تھے لہذا لوگوں كی اس مانگ كے پيش نظر ۲۰۰ جديد سی ڈيز اس اسٹال پر ركھی گئی ہیں۔
521020