سعودی عرب میں حفظ حديث نبوی(ص) كے ابتدائی مقابلے كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں حفظ حديث نبوی(ص) كے ابتدائی مقابلے كا آغاز

15:03 - January 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1871614
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے علاقہ "الجوف" كے طلباء كے لئے ۱۰ جنوری كو "نايف بن عبدالعزيز" نامی حفظ حديث نبوی(ص) كے پانچویں ابتدائی مقابلے كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے اسلامی انفارميشن كے انچارج "فخری الشلال" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ مقابلے حفظ حديث كی تين سطحوں میں منعقد ہو رہے ہیں جس میں پرائمری اور مڈل سكولز كے طلباء شركت كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلہ سعودی عرب كے وزير داخلہ نايف بن عبدالعزيز كی صدارت اور مالی تعاون كے ذريعے منعقد ہو رہا ہے اور ہر سال بہت سے طلباء اس میں حصہ ليتے ہیں۔
521449

نظرات بینندگان
captcha