تاجيكستان میں "اسلام اور جمہوريت" نامی سيمينار میں پيش ہونے والے مقالوں كی اشاعت

IQNA

12:22 - January 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1872845

تاجيكستان میں "اسلام اور جمہوريت" نامی سيمينار میں پيش ہونے والے مقالوں كی اشاعت

فن وثقافت گروپ: تاجيكستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے "اسلام اور جمہوريت" نامی بين الاقوامی سيمينار میں پيش ہونے والے مقالے فارسی زبان اور سيرليك خط میں شائع ہو رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تاجيكستان كے صدارتی اسٹریٹجك تحقيقاتی سنٹر كے تعاون، لوكز امبورگ كی "روزا" فاؤنڈيشن اور روس كے اسٹریٹجك اور سياسی تحقيقاتی سنٹر كے تعاون سے يكم دسمبر ۲۰۰۹ء كو تاجيكستان كے شہر دوشنبہ میں "اسلام اور جمہوريت" نامی بين الاقوامی سيمينار میں پيش ہونے والے مقالوں كو شائع كيا جا رہا ہے۔
تاجيكستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اردوش" نے اس سيمينار میں "دينی جمہوريت كے نظریہ كی بنياد اسلامی ايران كا تجربہ" كے موضوع پر اپنا مقالہ پيش كيا تھا۔
522935
نظرات بینندگان
captcha