امريكہ میں انگريزی زبان كے پہلے اسلامی ریڈيو كا افتتاح

IQNA

امريكہ میں انگريزی زبان كے پہلے اسلامی ریڈيو كا افتتاح

13:11 - January 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1873489
بين الاقوامی گروپ: ليكيفورنيا كے شہر "اروين" میں انگريزی زبان كے پہلے اسلامی ریڈيو كا افتتاح ہوا ہے جس كا مقصد امريكی معاشرے میں اسلام كی بہتر اور صحيح تصوير كو پيش كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الاسلام اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۱۴ جنوری كو افتتاح ہونے والے اس اسلامی ریڈيو كے بانی "نور مطر" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس ریڈيو كے افتتاح كا مقصد معاشرے كے مختلف لوگوں كے درميان دوستی كی فضا قائم كرنا، امريكہ كے مسلمان اقليت كے حالات كی بہتری اور اس ملك میں دين اسلام كی صحيح تصوير كو پيش كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ كے بعض ذرائع ابلاغ میں اسلام كے بارے میں نادرست اور غلط افكار كی ترويج كی وجہ سے مسلمانوں كی ذلت كا سامنا ہے اور اس ریڈيو كے افتتاح سے امريكی معاشرے میں مسلمانوں كی آواز كو سنا جا سكتا ہے اور ان كے بہت سے غلط افكار كا جواب ديا سكتا ہے۔
523799

نظرات بینندگان
captcha