لبنان میں قرآن كريم كے سائنسی اعجاز كی عالمی كمیٹی كی خدمات كی قدردانی

IQNA

14:08 - January 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1874554

لبنان میں قرآن كريم كے سائنسی اعجاز كی عالمی كمیٹی كی خدمات كی قدردانی

قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كے "الايمان" اسلامی سكولوں كے نگران ادارہ انجمن تربيت اسلامی نے طرابلس میں ايك پروگرام كے انعقاد كے ذريعے قرآن كريم كے سائنسی اعجاز كی عالمی كمیٹی كی خدمات كو سراہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں قرآنی كريم كے سائنسی اعجاز كی عالمی كمیٹی كے سيكرٹری جنرل ڈاكٹر "عبداللہ المصلح" اور ان كے مشير شيخ "عبدالالہ الحيثی" نے شركت كی ہے۔
لبنان كی انجمن تربيت اسلامی كی اداری كونسل كے سربراہ "غسان حبلص" نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے اسلام ناب كے معارف كی بنا پر اسلامی ثقافت كی ترويج اور دينی آداب اور اخلاق كے فروغ كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن تربيت اسلامی لبنان كا اصلی مقصد مومن، متدين اور اخلاق سے آراستہ نسل كی تربيت كرنا ہے۔
524934

نظرات بینندگان
captcha