بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ucide كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان دو ٹی وی چينلز كا اس سیٹلائٹ چينل "ہيسپاسٹ" پر پروگراموں كی نشريات كے آغاز كا مقصد جنوبی امريكہ كے مسلمانوں كو مناسب معلومات فراہم كرنا اور اس علاقے كے لوگوں كو قرائت قرآن كريم كی تعليم دينا ہے۔
یہ دو ٹی وی چينلز ماہ محرم الحرام میں افتتاح ہوئے تھے اور "القرآن" ٹی وی چينل مكہ مكرمہ سے "السنۃ" ٹی وی چينل مدينہ منورہ سے اپنے پروگرام نشر كرتا ہے ان دونوں چينلز پر قرائت قرآن كريم، قرآنی مقابلے، سعودی عرب میں قرآنی محافل، علماء اور ماہرين كی شركت سے نبی اكرم(ص) كی احاديث كی تشريح جيسے پروگرام نشر ہوتے ہیں۔
525505