مكہ مكرمہ میں "امير سلمان" نامی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

IQNA

مكہ مكرمہ میں "امير سلمان" نامی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

12:12 - January 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1875015
بين الاقوامی گروپ: مكہ مكرمہ میں ۱۵ سے ۱۸ مارچ تك "امير سلمان" نامی حفظ، تجويد اور ترتيل قرآن كريم كے مقابلوں كا فائنل راؤنڈ منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےسعودی روزنامہ "البلاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی حفظ قرآن كی خيراتی انجمن "جدہ" كے تعليمی امور كے انچارج "صابر بن احمد بامخرمۃ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كا فائنل راؤنڈ مكہ میں منعقد ہو رہا ہے۔
جس میں سعودی عرب كے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے ابتدائی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد شركت كریں گے۔
جدہ كے حفظ قرآن كی خيراتی انجمن كے انچارج "ابراہيم بن سليمانی الخميس" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد قرآن كريم كے مقام كی اہميت، علمی اور عملی طريقوں سے امت مسلمان اور اس مقدس كتاب كے درميان مستحكم ارتباط كو ايجاد كرنا اور قرآن كريم كی تلاوت اور اس كے حفظ كے لئے جوانوں كو شوق دلانا ہے۔
525243

نظرات بینندگان
captcha