سعودی عرب میں فوجيوں كے لئے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب میں فوجيوں كے لئے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:09 - January 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1878905
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے دارالحكومت " رياض" میں مئی كے آخری عشرے اور جون كے پہلے بيس دنوں میں اس ملك كے فوجيوں كے لئے حفظ، ترتيل اور تجويد قرآن كريم كے مقابلے میں منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے وزير دفاع كے مشير "خالد بن سلطان بن عبدالعزيز" نے ان مقابلوں كے انعقاد كی موافقت كرتےہوئے كہا كہ سعودی عرب كی وزارت دفاع كے تمام شعبوں كی شركت اور مسلح افواج كے شعبہ دينی امور كی كوششوں سے یہ مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔
یہ مقابلے چار شعبوں میں منعقد ہوں گے جن میں ترتيل وتجويد كے ہمراہ كل قرآن كريم، ترتيل و تجويد كے ہمراہ ۲۰ سپاروں كا حفظ، ترتيل وتجويد كے ہمراہ ۱۰ سپاروں كا حفظ اور ترتيل و تجويد كے ہمراہ ۵ سپاروں كا حفظ شامل ہیں۔
529610

نظرات بینندگان
captcha