قاہرہ میں مذہبی امور كی اعلی كونسل كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

قاہرہ میں مذہبی امور كی اعلی كونسل كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

14:03 - January 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1879886
بين الاقوامی گروپ: قاہرہ میں ۲۲ فروری سے ۲۶ فروری تك مذہبی امور كی اعلی كونسل كا دوسرا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا جس میں عالم اسلام كے علماء دانشور، مفتی اور مبلغين شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الاقتصادیہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "اسلامی شريعت كے مقاصد اور موجودہ مسائل" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس چار روزہ سيمينار میں مصر كے صدر "حسنی مبارك" شركت كریں گے۔
اس سيمينار میں شريعت اسلامی میں قصاص، بين الاقوامی قوانين اور اسلامی شريعت میں عقيدہ كی آزادہ اور عقيدہ دينی كا مفہوم، اسلام میں عقيدے كی آزادی كے بارے میں شبہات كا جائزہ، دين اور فلسفہ میں عقل كا مفہوم، قرآن و سنت نبوی(ص) میں عقل كا مقام اور ايمان میں عقل كا مقام جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
531160

نظرات بینندگان
captcha