قطر میں "بروۃ" قرآنی سنٹر كا افتتاح

IQNA

قطر میں "بروۃ" قرآنی سنٹر كا افتتاح

12:54 - February 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1881529
بين الاقوامی گروپ: قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے ادارہ تبليغات و ارشاد دينی سے وابستہ حفظ قرآن سنٹر كے سربراہ "ناصر يوسف السليطی" نے اس ملك كے دارالحكومت دوحہ میں "بروۃ" نامی قرآنی سنٹر كا افتتاح كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۳۱ جنوری كو اس حفظ قرآن سنٹر كی افتتاحی تقريب میں قطر كی وزارت كے شعبہ تبليغات و ارشاد كے سربراہ "حمد عبداللہ المحنا" اور دوحہ كے مركز تبليغات وعلوم اسلامی كے سربراہ " محمد المحمود" نے شركت كی ہے۔
ناصر يوسف السليطی نے اس قرآنی سنٹر كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ دوحہ كا یہ "بروۃ'' نامی قرآنی سنٹر ابتداء میں ۸۴ طلباء كے ذريعے اپنی سرگرميوں كا آغاز كرے گا اور اس سنٹر میں قرآنی علوم كی تعليم كےعلاوہ، دينی تقارير، تبليغی و ارشادی سرگرمياں اور مختلف قسم كے تعليم كورسز بھی منعقد ہوں گے۔
532862

نظرات بینندگان
captcha