بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اجلاس كے آخری دن یہودی سازی قدس كے لئے صہيونی حكومت كی سازشوں كو روكنے میں اسلامی پارليمنٹس كا كردار اور مسئلہ قدس كو خصوصی اہميت دينے كے لئے oic میں دائمی پارليمانی كمیٹی كی تشكيل كے بارے میں امارات كے منصوبے كا جائزہ ليا گيا ہے۔
اس اجلاس میں سلامتی كونسل، چار بين الاقوامی كمیٹيوں اور علاقائی و عالمی آرگنائزيشنز سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ قدس میں صہيونی حكومت كے اقدامات كو روكنے اور یہودی بستيوں كی تعمير كوبند كروانے كے لئے اقدامات كریں اور اس اجلاس میں مسئلہ فلسطين اور قدس كے اسلامی اور عربی تشخص اور اس كے تاريخی ومذہبی مقامات كی حفاظت كے لئے اسلامی ممالك كے درميان تعاون كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس اجلاس كے شركاء نے امت اسلام كو درپيش چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی ممالك كے درميان اتحاد و يگانگت كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
532843