سری ليون كی مطبوعات میں ايران میں دينی اقليتوں كی آزادی كا جائزہ

IQNA

سری ليون كی مطبوعات میں ايران میں دينی اقليتوں كی آزادی كا جائزہ

12:52 - February 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1882570
فن وثقافت گروپ: سری ليون كے روزناموں اسٹينڈرڈ ٹائمز اور "اسپيكٹیٹور" میں "ايران كے كليساوں" كے عنوان سے ايك مقالہ شائع ہوا ہے جس میں ايران كی دينی اقليتوں كی آزادی كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب ايران كی سالگرہ كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے سری ليون كی مطبوعات میں شائع ہونے والے اس مقالے میں عيسائی معاشرے كے لئے اسلامی ايران كے مقدس نظام كی ماہيت كی صحيح تصوير كو پيش كرنے، ايران میں دينی اقليتوں كی مكمل آزادی كے بارے میں عام لوگوں كے افكار كو روشن كرنا اور دشمنوں كی سازشوں اور اعتراضات كا جواب شامل ہے۔
اس مقالے كے بعض حصوں میں آيا ہے كہ ايران میں دينی اور مذہبی اعتقادات كی آزادی كا گہرا تعلق ہے اور در حقيقت یہ ايران ثقافت سے مخلوط ہو گيا ہے اور دينی اقليتیں آزادانہ طور پر زندگی بسر كر رہی ہیں اور اپنے دينی اصولوں كے مطابق اپنے اعمال انجام دينے میں مصروف ہیں۔
مورخين كے بقول ايران میں اديان الہی كے پيروكار ايك خاص احترام كے حامل ہیں اور ايران كے عيسائی اس ملك كے قومی تشخص كا ايك حصہ ہیں۔
534199
نظرات بینندگان
captcha