بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' شعبہ بالكان نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صوبہ سنجق كی جمعيت علمائے مسلمان كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس علاقے میں ۲۹ طلباء و طالبات نے ۱۰، ۵ اور ايك سپاروں كے حفظ كے مقابلے میں حصہ ليا ہے۔
صوبہ سنجق كے حفظ قرآنی سكول كے انچارج "رامی وليد نصراللہ" اور حفظ قرآن كی عالمی كمیٹی كے نمائندے "محمد صالح صنعان" نے ان مقابلوں میں مصنفی كے فرائض انجام ديئے ہیں۔
اس كے ميدان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كرنے كے لئے ايك انعامی تقريب منعقد ہوئی جس میں اس صوبے كے حفظ قرآن سكول كےعہديداروں اور حفظ قرآن كريم كی عالمی كمیٹی كےنمائندے نے شركت كی ہے۔
535207