جارجيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ہفتے كا انعقاد

IQNA

جارجيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ہفتے كا انعقاد

13:15 - February 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1884360
فن وثقافت گروپ: اسلامی انقلاب ايران كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے ۴ فروری كو جارجيا كے علاقے كاختی كی حكومتی تلاوی يونيورسٹی میں ايران كے ثقافتی ہفتے كا آغاز ہوا ہے جو ايك ہفتہ تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی روپرٹ كے مطابق جارجيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں اور تلاوی يونيورسٹی كے تعاون سے یہ ثقافتی ہفتہ منعقد ہو رہا ہے۔
اس ثقافتی ہفتے كے پروگراموں میں شناخت ايران كے موضوع پر كتابوں كی نمائش، اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد ايران كی مختلف ميدانوں میں ترقی كی تصاوير اور ہينڈی كرافٹس كی نمائش جيسے پروگرام شامل ہیں۔
ياد رہے كہ اس ثقافتی ہفتے كی افتتاحی تقريب میں جارجيا میں ايرانی سفارتخانے كے افسروں، تلاوی يونيورسٹی كے سربراہ اور ديگر نمائندوں نے شركت كی ہے۔
536168

نظرات بینندگان
captcha